متاع دل سے خالی ہو گئے ہیں: Difference between revisions

From Wikisource
Jump to navigation Jump to search
Content deleted Content added
auto summary: New page created (no summary given)
 
No edit summary
Line 18: Line 18:


ساغر صدیقی
ساغر صدیقی

[[Category:Urdu]]

Revision as of 07:23, 24 July 2020

متاعِ دل سے خالی ہوگئے ہیں ترے در کے سوالی ہو گئے ہیں

نظر مجروح نظاروں سے دیکھی حوادث کچھ خیالی ہوگئے ہیں

چلو اے بلبلو اس گلستاں سے یہاں صیاد مالی ہوگئے ہیں

تمہارے گیسوؤں کی تیرگی سے اندھیرے بھی جمالی ہوگئے ہیں

ہمارے داغِ دل کے ترجماں ہیں ستارے میرؔ و حالی ؔ ہوگئے ہیں

ہزاروں ولولے ساغرؔ چمن میں خزاں کی خشک ڈالی ہوگئے ہیں

ساغر صدیقی